آپ کا عہد گر ملا ہوتا ۔ نجیب احمد
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : نجیب احمد
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
آپﷺ کا عہد گر ملا ہوتا
میں بھی ہم عصر کعبؓ کا ہوتا
مجھ کو جینے کے ڈھنگ آ جاتے
میں بھی اک پیکرِ وفا ہوتا
زخم جو آپؐ کو احد میں لگا
میرے ماتھے پہ وہ کھِلا ہوتا
آپؐ جن راہوں سے گزرتے تھے
ان پہ میرا بدن بِچھا ہوتا
میں اتر جاتا کفر کے دِل میں
آپؐ کا تیر بن گیا ہوتا
کاش میں بھی لحد کی مٹی میں
آپؐ کے ہاتھ سے ملا ہوتا
ایک انسانﷺ دیکھتا میں نجیب
اور قرآن پڑھ لیا ہوتا