آپﷺ کا نامِ نامی ہے وردِ زباں ہے مِرے دل میں ہے بس آرزو آپﷺ کی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Abdul Jalil.jpg

عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپﷺ کا نامِ نامی ہے وردِ زباں ہے مِرے دل میں ہے بس آرزو آپﷺ کی

اِک مجھے ہی نہیں اے مِرے چارہ گر ! سارے عالم کو ہے جستجو آپﷺ کی


ہے مزمّل شہا پیرہن آپﷺ کا ‘ ہر زمانہ ہے شاہ زمن آپﷺ کا

کس قدر شان والا کلام آپﷺ کا سارا قرآن ہے گفتگو آپﷺ کی


آپﷺ کا اسمِ عالی جہاں سے جُدا سارے عالم میں چرچا اِسی نام کا

ذکرِ صلِ علیٰ مرحبا مرحبا ہو رہی ہے ثناء کُو بکُو آپﷺ کی


ہم تو ڈوبے تھے آقا خُدا کی قسم رکھ لیا آپﷺ نے بے کسوں کا بھرم

بس یہ نسبت سہارا بنی ہر جگہ ‘ ساری اُمت ہوئی سرخرو آپﷺ کی


جن کے جُھولے جُھلاتے رہے ہیں مَلک جن کی پیشانیوں میں ہے نُوری جھلک

آپﷺ کے لاڈلے یہ حُسینؓ و حَسنؓ دونوں تصویر ہیں ہُو بہو آپﷺ کی


آپﷺ کے در کی نسبت سلامت رہے یہ سلامت رہے تا قیامت رہے

ہے جلیل ! اپنے دل کی یہی آرزو دفن ہونے کو مل جائے کُو آپﷺ کی



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات