آرام گہ سید سادات یہ گنبد ۔ خورشید رضوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: خورشید رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آرام گہِ سید سادات یہ گنبد

یہ فخر زمیں، تاج سماوات، یہ گنبد


ہے اس کی عطا قبلہ نمائی مرے دل کی

آئینہ حق، زد طلسمات، یہ گنبد


تابندہ ہیں اس پر تو سر سبز سے راہیں

ہے بڑھ کے مہ و مہر سے دن رات یہ گنبد


کھلتے ہیں یہاں آن کے امکاں دل و جاں کے

تریاق سم دہر و غم ذات یہ گنبد


خورشید کو رکھتا ہے تہِ گنبد گرداں

آزاد غم گردش حالات یہ گنبد